
ٹیسکو انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیسکو عملہ کے علاوہ کوئی بھی پرائیویٹ یا غیر متعلقہ شخص ٹیسکو کی لائنوں، ٹرانسفارمر یا دیگر تنصیبات پر کام کرنے کا مجاز نہیں ہے لہذا غیر قانونی اقدام سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا ٹیسکو کے دائرہ کار میں آنے والے اضلاع خیبر، مہمند، باجوڑ، شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیر ستان، کرم اور اورکزی کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کسی بھی لائن، ٹرانسفارمر یا دیگر تنصیبات پر ٹیسکو کے ماہر اور مجاز سٹاف کے علاوہ کسی بھی دوسرے پرائیویٹ شخص کے کام کرنے سے انتہائی خطرناک واقع ہو سکتا ہے۔ لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ ٹیسکو عملہ کے علاوہ دیگر پرائیویٹ اور غیر متعلقہ افراد ٹیسکو کی بجلی کی لائنوں، ٹرانسفارمر یا دیگر تنصیبات پر کام کرنے جیسے غیر قانونی اقدام کی فوری اطلاع ٹیسکو انتظامیہ کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسکو انتظامیہ ایسے غیر قانونی اقدام کے حامل کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی ہر گز ذمہ وار نہ ہو گی بلکہ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انسانی جانوں کی تحفظ ٹیسکو کی اولین ترجیح ہے۔