ملاکنڈ: پک اپ ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، سات زخمی

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ملاکنڈ پہاڑی شاہراہ پر واقع مسجد کے قریب مسافروں سے بھری پک اپ ڈاٹسن سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری حادثے میں ایک شخص جاں بحق سات افراد زخمی ریسکیو1122اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش ایا پولیس کے مطابق لوئر دیر سے مردان جانے والا پک اپ ڈاٹسن ملاکنڈ پہاڑی شاہراہ پر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگیا جسکے نتیجے میں ایک شخص گل محمد ہسپتال میں زخموں کا تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افرادسریدولد سرتاج طارق ولد عبدالمنان شتمندولدتایدار خان عرفان ولد جمیل ابرار ولد تاج ملوک بہادرخان ولدزوتہ خان اور جواد ولد علی زمان شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر درگئی اور مردان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا حادثہ تیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے پیش ایا زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button