سوات: خپل کور فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس، نئے عہدیداران کا انتخاب

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس زیرِ صدارت رفیع الملک صدرخپل کور فاؤنڈیشن سوات بمقام خپل کور فاونڈیشن بوائز کیمپس مکانباغ منعقد ہوا، جس میں جنرل باڈی کے تما م شرکا نے شرکت کی۔ محمد علی ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے ادارے کی گذشتہ سال کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی اورمالی سال2024-25ء کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سنیئروائس نائب صدر کے لئے حمید خان اور نائب صدر کے لئے امجد حلال کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں سرپرست اعلی خپل کور فاؤنڈیشن مرحوم شیر محمد خان لالا ایڈوکیٹ اور مرحوم شیر محمد (ماما) سنیئروائس نائب صدر کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button