
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشیر خان کے زیر صدارت کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے مختلف انڈیکیٹرز ، ادویات طبی آلات کی دستیابی ، صفائی اورہسپتالوں میں دیگر سہولیات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل
۔ محکمہ ہیلتھ کے تمام سٹاف کی فزیکل وریفکیشن کے بعد ہسپتالوں اور ہیلتھ دفاتر میں حاضری رجسٹرد میں طویل مدت تک غیر حاضر سٹاف کی حاضریاں لگانے والوں ہیلتھ سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ اور ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ کے زیرنگرانی انکوائیری کمیٹی بنائی جائیگی۔
۔ ہیلتھ سٹاف کی تمام ملازمین کی تفصیل ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کی جائے تاکہ غیر حاضر ملازمین کی تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔ محکمہ ہیلتھ میں ایمپرسونیشن کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔ ائی۔ ایم۔ یو کے رپورٹ کے مطابق دو پرائیوٹ بندے ڈی۔ ایچ۔ کیوں ہسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں ان کے خلاف ایف ۔ ائی ۔ آر درج کی جائے۔
۔ بغیر کسی محکمانہ اجازت کے غیر حاضراہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔
۔ ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں بائیومیٹرک سسٹم کو جلد از جلد فعال کریں۔
۔ ایم ۔ ایس ۔ ڈی۔ ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کو ہدایات کی سٹاف کی ڈیوٹیاں یقینی بنانے کے لئے ایک فوکل پرسن مقرر کریں۔
۔ ہسپتالوں میں طبی آلات کی مرمت بروقت یقینی بنائے ۔
۔ جن ہیلیتھ سٹاف کی حاضریاں مطلوبہ انڈیکٹر سے کم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
میٹنگ میں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ولی خان ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ، جناب شاہد خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر جناب مرسلین خان (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ) جناب قاسم شاہ (ائی ۔ ایم ۔ یو ہیلتھ ، (ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) جناب شہاب خان نے شرکت کی۔