
سوات(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے مینگورہ نشاط چوک میں کامیاب پرامن احتجاج پر سوات کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے بدامنی کے دوران اپنے گھروں کو چھوڑ کر مشکلات کا سامنا کیا اور ملک کے امن کے لیے قربانیاں دیں۔ سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سوات کے عوام اپنے امن کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور آج کا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ امن کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سوات اور صوبے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔