ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے,واجد مومند

Spread the love

غریب عوام غربت کے ہاتھوں خودکشیوں تک پہنچ گئے,سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں,ضلعی صدر

پشاور()تحریک جوانان پاکستان ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر واجد مومند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔آئے روز مہنگائی کی نئی خبریں ملتی ہیں۔اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر اشیائے ضرورت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔غریب عوام دو وقت کی روٹی نہیں کما سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ غریب عوام غربت کے ہاتھوں خود کشیوں تک پہنچ گئے ہیں۔سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ جلسے جلوسوں سے عوام کو کیا فائدہ ہے وہ الٹا ذلیل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے بیرون ملک جارہے ہیں۔وہ اپنی توانائی اور صلاحیت بیرون ملکوں میں صرف کررہے ہیں جوکہ سوچ کا مقام ہے۔سیاستدانوں اور حکومتوں کو اس کا کوئی ادراک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں غیرتسلی بخش صورت حال ہے۔عوام کو کسی جگہ سکون اور ریلیف میسر نہیں۔غریب عوام کو ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے قربان کیاگیا ہے۔عوام کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینکا جاتا ہے۔یہ ظلم کب تک جاری رہے گا۔عوام کیساتھ کوئی مخلص نہیں ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسکا حل نہ نکالا گیا تو عوام کو گھروں سے نکال کر پھرپور احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button