ریسکیو 1122 لوئر دیر کی ستمبر 2024 کی رپورٹ: 537 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)ریسکیو 1122دیر لوئر نے ستمبر 2024 کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 537 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی،مختلف ایمرجنسیز کے دوران 525 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کی ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ماہ ستمبر کے دوران 54 روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سہولیات فراہم کیاگزشتہ ماہ میں 243 میڈیکل،4 آ تشزدگیاں اور 5 گولی لگنے/لڑائی جھگڑوں کے واقعات رونما ہوئے، 2 ڈوبنے اور 22 دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 207 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیاریسکیو 1122 کنٹرول روم کو جولائی کے مہینے میں 4373 کالز موصول ہو?یں، جسمیں زیادہ تر غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثنائاللہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کیلے مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور کمیونٹی لیول پر فا?ر سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم کی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button