
جنوبی وزیرستان لوٸر ایس ایچ او تھانہ توٸی خلہ انعام اللہ وزیر کا منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاون میں ایک اور کامیاب کاروائی 124 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈویژن ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوٸر فرمان اللہ خان کے عوام سے کٸے گئے وعدوں کے عین مطابق، منشیات کیخلاف جاری کلین آپ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ توٸی خلہ انعام اللہ وزیر ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او پہلوان اور نیاز ولی کے مخبر خاص کی اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوے دوران ناکہ بندی ڈاٹسن ڈالہ نمبر 2301G کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران 124کلو چرس برآمد کرکے ملزم گل خان ولد عبدالغفار کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے بند حوالات کردیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او فرمان اللہ خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق سخت ترین کریک ڈاون بدستور جاری رہیگا جب تک کہ وزیرستان کو منشیات جیسی لعنت سے پاک نا کردے ہم اپنی نسل کو اس لعنت کے ذریعے برباد نہیں ہونے دینگے