تیمرگرہ سٹی میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے اجلاس، عید الاضحیٰ تک حل کا منصوبہ

Spread the love

تیمرگرہ سٹی میں غیر قانونی تجاوزات اور سڑک کی توسیع کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیرخان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال ،ایس ڈی او سی این ڈبلیو محمدسجادخان ،انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارالدین،جماعت اسلامی کے رہنما محمد ریاض ایڈوکیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما عالم زیب ایڈوکیٹ سمیت مختلف محکموں کے افسران اور ٹریڈ یونینز کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ابادی کا تقاضہ ہے کہ ضلع کےچھوٹے بڑے بازاروں کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر موجود غیر قانونی تجاوزات کو ہٹاکر کشادہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو امدورفت کے ساتھ ساتھ ٹریفک روانی میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی واضح احکامات جاری کیئے ہیں کہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹاکر سڑکیں کھلے رکھے جائے جس کی حکم کی تکمیل انتظامیہ کی فرض بنتی ہے اور سپریم کورٹ پاکستان کی حکم تکمیل کیلیئے انتظامیہ ہر حد تک جائے گی انہوں نے اجلاس میں موجود سیاسی قیادت اور ٹریڈ یونینز کے مشران پر واضح کیا کہ تیمرگرہ سٹی میں موجود غیر قانونی تجاوزات کو عید الاضحیٰ تک رضاکارانہ طور پرہٹاکر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر عیدالاضحی کے بعد انتظامیہ بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کو ہٹاکر بازار کی سڑک کو66 فٹ تک کشادہ کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button