پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا دیرلوئر میں ممبر سازی مہم کا آغاز

Spread the love

لویردیر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ضلع دیرلوئر نے ممبر سازی مہم شروع کر دی تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفارمنصور صدر مرکزی مسلم لیگ مالاکنڈ ڈویژن رفیع اللہ صدرمرکزی مسلم لیگ ضلع دیرلوئر اورمحمدیاسین جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع دیرلوئرنے کہا پاکستان کو سودی قرضوں سے نجات دلانے کے لیے ہمارے ممبر بنے ہم اتحاد خدمت اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور سیاسی جماعتیں مفاد کی جنگ میں مصروف ہیں ائی ایم ایف کے پاس مزید تین سال کے لیے ملک گروی رکھ دیا گیا ہے پورے ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کرنا چاہتے ہیں ان لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکتے ہیں محفوظ متحد اور مستحکم پاکستان کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنیں سیاسی عصبیت مذہبی منافرت اور لسانی جھگڑوں سے دور رہیں انہوں نے کہا کشمیر اور فلسطین کی ازادی چاہنے والے ہمارے ممبر بنیں ہم نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد اپ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے ہمارے کارکنان کیمپ بھی لگائیں گے اور گھروں میں جا کر بھی ممبر سازی کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button