ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

Spread the love

لوئیر دیر) ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کابینہ کی تقریب حلف برداری اے جمیل ایڈوکیٹ ہال بلامبٹ میں منقعد ہوئی دیر قومی پاسون کے سربراہ ملک جہان عالم یوسف زئی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب میں، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر عابد حیات ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری مجید اللہ ایڈوکیٹ، جے یو ائی کے امیر سراج الدین، پیپلز پا رٹی کے سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان، پی پی پی لوئر دیر کے صدر نواب زادہ احمد زیب خان، جماعت اسلامی کے رہنما حاجی شاد نواز خان، پیپلز پا رٹی کے سابق ایم پی اے محمد زمین خان ایڈوکیٹ، ملک عبدالستار خان، جہان بہادر ایڈوکیٹ دیر چیمبر اف کامرس کے سابق صدر میا نور عالم سابق نا ئب صدر عمران، خالد اقبال سمیت کثیر تعدا دمیں وکلاء موجود تھے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر عابد حیات ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق اور عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے اور وکلاء کے مسائل ومشکلات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ میں شہیدبے نظیر بھٹوہال تعمیر کرنے کے لئے 30 ملین روپے کی منظوری کا یقین دلایا ہے تقریب سے مہمان خصوصی دیر قومی پاسون کے صدر ملک جہان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا تحریک پاکستان میں اہم کر دار رہا ہے قائد اعظم بھی وکیل تھے جنہوں نے پاکستان کے قیام میں کلیدی کردار اداکیا وکلاء قانون اور ائین کی بالا دستی اور بینچ وبار کا رشتہ بر قرار رکھنے کے لئے ان پر بھاری زمہ دا ریاں عائد ہوتی ہے وکلاء عوام کو سستی انصاف فراہمی کے لئے اپنا کر دار اداکرے کیونکہ سا ئیلین طویل مقدمات اورعدالتوں کے چکر کاٹنے سے تنگ اچکے ہیں اس لئے ان کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے وکلاء اپنا کر دار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button