سوات میں ڈینگی وائرس: 2 مریض جاں بحق، 89 متاثر، 75 صحت یاب ہوئے

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھالیا ہے اور اب تک 2 ڈینگی سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اب تک سوات میں 89 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں سے 75 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو رخصت کردیاگیا ہے۔سیدوٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان کے مطابق اس وقت سیدو ٹیچنگ اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 16 مریض زیر علاج ہیں۔جن میں 11مرداور5 خواتین مریض شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں متاثر ہونے والے 89مریضوں میں 57مرداور18خواتین مریض شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسپتال میں اس وقت سب سے زیادہ سیدوشریف کے8 مریض زیر علاج ہیں جبکہ چکدرہ،چارباغ،مٹہ،وتکے،بنڑ اور پانڑ کا ایک ایک مریض شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button