سوات(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے منگل کے روز اپنے دفتر پشاور میں لوگوں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں صوبائی وزیر نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم بھی موجود تھے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین ترجیح ہے خیبرپختونخوا کی یکساں ترقی کیلئے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے عوامی ایجنڈا کے تحت ایک بہترین پلان ترتیب دیا ہے جس پر عوامی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اس موقع پر آئے ہوئے مختلف وفود نے بعض مسائل کے فوری حل اور ذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔