
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا ، سالانہ سپورٹس کلینڈر کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جناب عبدالناصر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب اعجاز احمد کے زیرنگرانی لال قلعہ فٹ بال چمپین شپ کا اغاز۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کی جانب سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر لوئر نے ڈوکری فٹ بال پلے گراؤنڈ میں مذکورہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں دیر لوئر سے کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلا افتتاحی میچ ایف سی مایار اور ایف سی گوسم کے درمیان کھیلا گیا۔
تمام تحصیلوں میں سالانہ سپورٹس کلینڈر کے تحت مختلف سپورٹس ایونٹس شیڈول کی گئی ہیں