اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ: حکومت سے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں پرائمری سکول ملابابا سے سوات پریس کلب پہنچے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اپٹا خیبر پختونخوا کے صدر شاہ بابا، ممبر مشاورتی کونسل خیبر پختونخوا علی روئیدار خان، اپٹا سوات کے صدر علی روان خان، سینئر نائب صدر روشن علی خان، جنرل سیکرٹری عمر ڈھیر خان، نائب صدر سید جمال شاہ، شعبہ خواتین اپٹا کی صدرخیبر پختونخوا گل خندانہ، چیئرپرسن شمیم خان، سینئر نائب صدرجمیلہ اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت آئے روزنئے نئے قوانین لاگو کرکے سرکاری ملازمین کے زندگی کو اجیرن بنانے ہوئے ہے جو انتہائی افسوس کی بات ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدے کئے تھے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ حکومت ہم سے کئے گئے معاہدے پورے کرے، اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور وطن عزیز کے بچوں کو پڑھا کر، سیکھا کر ملک کی ترقی میں اہم کرادار کرتے ہیں اسلئے حکومت کو چاہئے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے، انہوں نے کہ اساتذہ اپ گریڈیشن پر عمل درآمد کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کیا جائے، ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 کے مطابق مستقل ہونے والے اساتذہ کو GP فنڈ کا حقدار ٹھہرا یا جائے اور اس ایکٹ سے دفاتر کی غفلت سے رہ جانے والے اساتذہ کو مستقل کر کے ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 کا حصہ بنایا جائے۔ پرائمری سکولوں میں کلاس وائیز اساتذہ تعینات کئے جائیں۔ اور پرائمری لیول کے بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ APT رولز 1989 کے مطابق پروموشن میں فارگو کا اپشن بحال کیا جائے۔ خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کی نجکاری مستر د کرتے ہیں اس کا راستہ روکنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ضلع سوات میں فیمل ٹیچرز کی ریشنلائزیشن کی جو آرڈر کیا گیا ہے اور ان میں جس خواتین ٹیچرز نے اپیل کی ہے ان کو فوری طور پر منظور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی قائدین نے پرائمری اساتذہ کی خاطر جیلیں،حوالات، تشد د،لاٹھی چارج، آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ جیسے ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے بصورت دیگر 5نومبر2024کو پشاور میں تمام اساتذہ کرام دھرنا دیں گے اور اس دوران تمام میل و فیمل پرائمری سکولز بند رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button