پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کی تقریب: حکومت سے بڑھاپے میں ریلیف کی درخواست

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ہم نے ملک اور قوم کے حفاظت کے خاطر اپنے زندگیوں کی سنہری ادوار اور جوانیاں قربان کرچکے ہیں ۔اب حکومت کو چاہئیے کہ وہ ہمارے خدمات کے اعتراف میں ہمارے بوڑھاپے کا سہارا بن کر ہمیں جائز ریلیف دیا جائے ۔(ر) ڈی ایس پی محبت خان
ان خیالات کا اظہار تالاش میں منعقدہ آل ریٹائرڈ پولیس یونین ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کی حقوق کے حصول کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران ریٹائرڈ ڈی ایس پی محکمہ پولیس محبت خان نے کیا ۔اس موقع پر آل ریٹائرڈ پولیس یونین ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین۔ریٹائیرڈسب انسپیکٹر محکمہ پولیس نور زادہ ،صدر آختر شاہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری سر زمینِ خان ،ضیلعی نائب صدر دیر لوئر خیال محمد ،پیر غلام نبی اور ڈی ایس پی شیر علی خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چیئرمین نور زادہ خان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور میں آس ملک اور قوم کے خاطر اپنے جوانیاں قربان کرچکے ہیں۔ آب حکومت وقت کو چاہئیے کہ وہ ہمارے بڑھاپے کی خاطر ہمارے پینشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔ال ریٹائرڈ پولیس یونین ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کی چیئرمین نور زادہ نے اپنے ریٹائرڈ پولیس ساتھیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈویژن بھر میں منعقد ہونے والے تقریباًت میں بروقت شرکت کیا کریں ۔اور اپنے مدد آپ کے تحت قائم ر یلیف فنڈ میں تعاون کیا جائے ۔تاکہ ہم مستحق اور ضرورت مند ساتھیوں کی مدد کر سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button