
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے) لوئر دیر میں انسداد پولیو مہم سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جاری انسداد پولیو مہم لوئر دیر میں سخت سیکورٹی کے حصار میں جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے مہم کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور جوانوں کو اہم ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او لوئر دیر سیلم عباس کلاچی نے تیمر کیمپ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا حصہ بنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مہم میں شریک پولیو ٹیمز کی سیکورٹی کو ہر ممکن حد تک فول پروف بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پولیس فورس کو مزید چوکس رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مہم کی کامیابی کے لیے سپروائزری افسران کو ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔لوئر دیر پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مہم کو بلا کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے اور پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کی کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔