تالاش (حبیب محمد خٹک سے) قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے زیرِ اہتمام علاقائی سطح پر حل طلب مسائل کے حوالے سے ہنگامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد ۔
قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے صدر ملک محمد ابراھیم خان یوسفزئی کے زیرِ صدارت جرگہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد کے ہجرہ میں نمائندہ مشران کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا ۔جس میں علاقائی سطح پر امن امان سمیت ،کیٹگری ڈی ہسپتال شمشی خان کی کارکردگی ،سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل میں ممکنہ تعاون ،بیرون اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں کی ڈیٹا اور معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن سے کلیئر کرنے کے علاؤہ محکمہ واپڈا کے وجہ سے پیدا کردہ مسائل کے حوالے سے،مختلف مقامات پر جنگ جھگڑوں کے دیر پا حل جیسے ایجنڈے پر کافی مشاورت کے بعد جرگہ مشران نے کیٹگری ڈی ہسپتال کے انچارج ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی سے ملاقات کیا ۔اور ہسپتال سے متعلق باہمی آمور پر ہر قسم کی تعاون کا ایک دوسرے کو یقین دلایا گیا ۔جرگہ مشران نے علاقائی سطح پر آمن و امان سمیت محکمہ صحت ،محکمہ پولیس،محکمہ واپڈا اور محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ جرگہ کے صدر ملک محمد ابراھیم خان یوسفزئی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد نےواضح کیا کہ ہم علاقائی سطح پر تمام حل طلب مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انشاء اللہ علاقائی سطح پر درپیش تمام تر مسائل کے حل کیلئے جدوجھد جاری رکھیں گے ۔اجلاس کے اختتام پر فلسطین اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں سمیت دنیا بھر مظلوم اور محکوم مسلمانوں کی آزادی ،علاقائی سطح مرحومین اور وطن عزیز ترقی ،خوشحالی اور استحکام کیلئے ریٹائرڈ ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آفتاب عالم خان نے اللہ رب العالمین سے طویل دعا بھی مانگی گئیں ۔