گرلز ڈگری کالج کانجو میں منشیات اور جرائم کی روک تھام پر آگاہی سیشن کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو سوات میں منشیات کے استعمال اور نوجوانوں میں جرائم کی روک تھام کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔ پرنسپل پروفیسر فریدہ خانم نے تقریب کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ منشیات معاشرے کا ناسور اورمعاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے۔ معاشرہ جتنا اس ناسور سے پاک رہے گا اتنا ترقی کی طرف گامزن رہے گا۔مس روزینہ عمر اسسٹنٹ پروفیسر آف سائیکالوجی نے پروجیکٹر پر منشیات کے تدارک پر لیکچر دیتے ہوئے منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کسی بھی معاشرے کیلئے ایک ناسور ثابت ہوتی ہے۔ جس سے آئے روز نئی نئی برائیاں اور جرائم جنم لیتے ہیں۔منشیات کی لعنت ترقی یافتہ معاشرے کو زوال کی پستیوں میں دھکیل دیتی ہے۔اس موقع پر طلباء نے مذکورہ موضوع کے بارے اپنی تقاریر بھی پیش کی اورواک کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button