بحرین: کیدام میں ادھیڑ عمر مادہ ریچھ مردہ حالت میں برآمد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے کیدام میں ادھیڑ عمر کی مادہ ریچھ مردہ حالت میں پائی گئی۔ محکمہ جنگلی حیات کے ضلعی آفیسرضیاء الرحمٰن کے مطابق ادھیڑ عمر کی کالی مادہ ریچھ کی لاش کیدام کے نالے سے ملی۔ ریچھ کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا فائرنگ کے نشانات موجود نہیں تاہم پھیپھڑوں میں پانی بھرنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ریچھ کی لاش کو محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button