
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) لوئر دیر کے نو منتخب ضلعی امیر وسابق ایم این اے شیخ القرآن و الحدیث مولانا اسد اللہ خان نے جامعہ عالیہ احیا ء العلوم دیر لوئر میں حلف اٹھا یا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما سید جہان با دشاہ، سابق امیر اعزاز الملک افکاری، سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین سمیت کثیر تعداد میں جما عت اسلامی کے ارکان وکارکنان موجود تھے ۔حلف برداری تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر اعز ازلملک افکاری نے کہا کہ انھوں نے 6سال مسلسل جما عت اسلامی لوئر دیر کی امارت میں اقامت دین کے لئے بھر پور کوششیں کی اور جما عت اسلامی کو متحد اور منظم رکھنے کی حتی الوسیع کوشش کی تاہم اگر ان سے کوئی کو تاہی اور کمی ہوئی ہو۔ تو وہ اللہ تعالیٰ اور کارکنان سے معافی چاہتا ہے۔ نو منتخب۔ضلعی امیر مولانا اسد اللہ خان نے کہا کہ ان پر بحثیت ضلعی امیر بھاری زمہ داری عائد کی گئی ۔تاہم وہ اقامت دین کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ نئے عزم حوصلے اور نئے سرے سے جماعت اسلامی کو منظم اور فعال قوت بنا ئینگے۔ جما عت اسلامی کی بنیادی مقصداللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔ جس کے لئے جماعت اسلامی جدو وجہد کر رہی ہے انھوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو جما عت اسلامی سے وابستہ رکھ کر انہیں جما عت اسلامی کا دست وبازوں بنائیں اور ان کی تربیت کرے ۔ان کاکہنا تھا کہ جما عت اسلامی کامقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور اقامت دین اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں کا شکار اور ملک میں بد امنی کی اگ لگی ہوئی ہے۔ ملک کی تباہی میں سیاست دان اور حکمران برابر شریک ہے۔ جو کام دشمن نہ کرسکا وہ ہمارے حکمران اور سیاست دان کر رہے ہیں۔