ڈسٹرکٹ جج سوات نے آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات صفیح اللہ جان نے آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ایسو سی ایشن سوات کی نومنتخب کابینہ سے باقاعدہ حلف لے لیا، آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائیز ایسو سی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی کابینہ نے باقاعدہ طور پر حلف اٹھا لیا، کابینہ میں عثمان مالک صدرایپجیاسوات، محمداشرف سینئرنائب صدر،فضل احدنائب صدر،عطاء اللہ جنرل سیکرٹری، عمران خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نیازعلی سپورٹس وانفارمیشن سیکرٹری، سرتاج اخترمیڈیاوپریس سیکٹری،رشیداحمدآفیس سیکرٹری شامل ہیں، نومنتخب کابینہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات صفیح اللہ جان نے حلف لے لیا۔اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ بارسوات فہیم نعیم ایڈوکیٹ،حذیفہ ایڈوکیٹ اورسابقہ کابینہ کے اہلکاران ھمایون اورمرادعلی بھی موجودتھے۔اس موقع پر صفیح اللہ جان ڈسٹرک اینڈ سیشن جج سوات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں اورامید رکھتا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ادارے اورملک وقوم کی بہترین طریقے سے خدمات سرانجام دیں گے اور ساتھیوں کے اعتماد پر پورا پورا اترنے کی کوشش کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ تنظیم کے تمام اراکین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائیں گے اور وکلاء اور سائیلین کی خدمت کو اشعار بناکر کوئی بھی وکیل یاکوئی بھی سائل عدالت سے غیرمطمئن نہیں جانے دیں گے، اس موقع پر صدرآل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن سوات عثمان مالک نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے بھر پور مشکور ہوں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں کامیاب بنایا، انہوں نے کہا کہ نومنتخب کابینہ ساتھیوں کے فلاح و بہبود کے لئے تمام صلاحیتوں کو برو ئے کار لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button