
سوات ( بیورورپورٹ) امیر جما عت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا پیٖام گھر گھر پہنچا نے کے لیے اراکین و کارکنان جماعت مستعد ہو جائے۔ارکان و کا رکنان عوام تک جما عت کی دعوت پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کو جما عت کا با قا عدہ ممبر بنا ئیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے پورے ملک میں بیک وقت اجتما ع ارکان سے زوم لنک کے ذریعے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔زوم لنک سے پہلے ارکان سے مینگورہ شہر کے امیر مجا ہد فاروق ایڈووکیٹ اور نا ئب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات اختر علی خان نے بھی خطا ب کیا ۔امیر شہر نے خطا ب میں ا س عزم کا اظہا ر کیا کہ ان شآء اللہ مرکزی نظم کی ہدایات پر مکمل عمل در آمد کریں گے اور مینگورہ شہر میں بھر پو ر انداز مین ممبر شپ مہم چلا ئیں گے۔نا ئب امیر ضلع نے کہا کہ حل صرف جما عت اسلامی ہے۔ساری پا رٹیوں کو آزمایا جا چکا ہے ۔عوام مہنگائی اور مسائل کا شکا ر ہے۔ایسے میں جما عت اسلامی امید کی کرن ہے ۔امیر جماعت کے زوم پرخطاب کے بعد دعا سے اختتام ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔