
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
تعارفی میٹنگ
نئے تعینات ڈپٹی کمشنردیر پائین/ کمانڈنٹ دیر لیویز جناب محمد عارف خان نے آج تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ میٹنگ۔
فوکل پرسن پی۔ایم۔ار۔یو جناب محمد عثمان نے دیر پائین کے حوالے سے بریفینگ دی۔ تمام انتظامیہ افسران نے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر کو دیر پائین میں پوسٹنگ پر خوش آمدید کہا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے سب ڈویژنز کے متعلق عوامی مسائیل ، طبی، تعلیمی سہولیات، ترقیاتی پروجیکٹس، کچھہ سہولیات کی فقدان ، سیاحتی مقامات ، کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ سائیلین کی درخواستوں، عوامی شکایات پر بروقت کاروائی کریں، عوام کو آسان اور بہتر سہولیات فراہم کرنا سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
۔ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات اور گوڈ گورننس پالیسی پربروقت عمل درآمد یقنی بنائے۔
۔ تمام محکمہ جات کے آفیسرز کے ساتھ ٹیم ورک اور ایمانداری سے کام کریں۔ کسی بھی ایشو کو بروقت رپورٹ کریں۔ قدرتی آفات میں بروقت ریسپونڈ کریں۔ اپنے تمام وسائیل اور اتھارٹی کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کریں۔
۔ ریونیو کیسز میرٹ کی بنیاد پر جلد نمٹائیں۔
۔ تمام پی۔ایم۔ار یو ٹاسک / انڈیکیٹرز پر خصوصی توجہ دیں۔
۔ کنڈا مافیا/ بجلی چوروں ، لینڈ مافیا ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔