
بونیر(اے ار عابد سے)
نئے تعینات سب ڈیوژنل پولیس افسر سرکل ڈگر امجد علی خان کے زیر صدارت پولیس افسران کا کرائم میٹنگ منعقد ہوا ۔میٹنگ میں استحکام امن ،جرائم کے روک تھام اور سد باب کے حوالےسے ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہ حسن کے وژن کے مطابق دفاع ، امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے ،جرائم کی شرح ومجرمانہ سرگرمیوں کے روک تھام او سد باب کے متعلق ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون وانصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ حدود میں جرائم پیشہ عناصراور سماجی برائیوں اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے معاشرے کے استحکام امن اور مفاد عامہ کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسے عوامل کو جرائم چھوڑنے یا پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کریں، علاؤہ ازیں تمام ان ٹریس مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور مجرمان کو قانون کی کٹھرے میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران خدمت خلق کو اپناشعار بنا کر پولیس افسران اور اہلکاران تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر قسم کی ممکن مدد اور تعاون کی فراہمی کو یقینی بنادیں ۔