
سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سین پوڑہ میں 7سالہ بچہ گھر میں پستول کو چھیڑتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق مصطفیٰ ولد نصیب گل گھر میں اپنے والد کالوڈپستول اٹھاکرچھیڑرہاتھا کہ اچانک گولی چل جانے سے وہ چہرے پر لگ کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے غفلت برتنے پر بچے کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔