بونیر: اقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ مسلم برادری کی خدمت اولین ترجیح ہے،انند لعل جگی

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے)
انند لعل جگی پی ٹی ائی پی امیدوار اقلیتی نشست صوبائی اسمبلی کا منشور ۔

انجہانی ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے ادھورے مشن کو پورا کرنا مشن ہے ۔۔

اقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ مسلم برادری کی خدمت اولین ترجیح ہے

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ضلعی رہنما اقلیتی امیدوار صوبائی اسمبلی انند لال جگی کا میڈیا سے گفتگو ۔۔

انند لال جگی نے کہا کہ پرویز خان خٹک اور محمود خان کے ضلع بونیر کے لیے بشمول پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے ۔۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پی اقتدار میں آیا اقلیتی برادری کے لیے گوردوارے ۔شمشان گاٹ اور مسلم برادری کے لیے کمیونٹی ہال ۔جناز گاہیں کمیونٹی سنٹرز اور ترقیاتی منصوبوں کا قیام میرا اولین ترجیح ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اس بار پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ کرکے پگڑی کی نشان کو ووٹ دیکر اپنے اصل نمایندوں کا انتخاب کریں کیونکہ ہمارے منشور میں امن ۔۔ترقی اور خوشحالی شامل ہیں اور انشاء اللہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی شیر اکبر خان کے خدمات کیسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں ضلع بونیر کے لیے بجلی کے مد میں بیش بہا کام کیے ۔سڑکوں کا قیام ۔پاسپورٹ افس ۔نادرا اور دیگر میگا پروجیکٹس شیر اکبر خان کے کارنامے ہیں ۔۔

پی کے 26 میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نامزد امیدوار بختیار علی خان ایک عوامی نمایندہ ہے اس لیے پارٹی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 26 بختیار علی خان کو اپنے رائے دہی دے تاکہ ضلع بونیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے ۔۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کا آیندہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک اور گورنر محمود خان ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button