
سوات ( بیورورپورٹ) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نور محمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے تختہ بند کلا ڈھیر رابطہ پل کیلئے فنڈ ریلیز کروا کر عوام کی بہترا نداز میں نمائندگی کی ہے، مذکورہ پل کی عدم تعمیر سے علاقے کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، جس طرح ڈاکٹرا مجد نے رابطہ پل کیلئے فنڈ منظور کروایا ہمیں توقع ہے کہ وہ سوات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو عملی بنانے سمیت سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دیگر مسائل پر غور کرینگے اور صوبائی حکومت کو ہماری گزارشات پہنچائیں گے صد نور محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے سوات میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ا س کے ساتھ یہاں کی مصنوعات تیار کرنے میں آسانی پیدا ہو گی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹرا مجد ہمارے مطالبات کو صوبائی حکومت تک پہنچانے کے ساتھ اسے عملی بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کرینگے۔
۔۔۔۔