سوات: گرلز کالج کی طالبات کا بوائز کالج کی تعمیر کے خلاف احتجاج

Spread the love

سوات ضلع میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ کی سیکڑوں طالبات نے گرلز کالج کی اراضی پر بوائز کالج کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ سیکڑوں طالبات نے کالج کے احاطے میں آگ جلاکر شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین طالبات نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور شدید نعرے لگا رہی تھیں۔
مظاہرین طالبات کا کہنا تھا کہ 15 سال تک ہمارا کالج بند رہااور جب ہم اپنی عمارت میں آئے اصر تعلیمی سلسلہ شروع کیا تو چند ماہ بعد ہی عمارت میں آگ لگ گئی۔
آج ہم سیکڑوں طالبات خیموں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لیکن حکومت ہماری عمارت کی دوبارہ تعمیر میں سنجیدہ نہیں۔
طالبات کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے ہمارے گرلز کالج کی اراضی پر بوائز کالج کی تعمیر کی منظوری دی ہے لیکن ہمیں یہ ظالمانہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔
طالبات نے حکومت سے جلنے والی گرلز کالج کی عمارت کی فوری تعمیر اور بوائز کالج کی عمارت کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ اگر ہمارے مطالبات کوتسلیم نہ کیاگیا تو آج کالج کے احاطے میں ہم احتجاج کررہے ہیں لیکن آئندہ احتجاج پھر سڑکوں پر ہوگا اور نامعلوم مدت تک کے لئے دھرنادیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button