
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) حلال رزق کمانا عین عبادت ہے ۔اور حلال کاروبار چلانا باعث برکت ہے ۔ڈاکٹر نور محمد
ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر ڈاکٹر نور محمد نے شیر پلازہ مین بازار تالاش میں کوئٹہ چائے اینڈ مروا پیزہ سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید حسن ایڈووکیٹ ،قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے سابق صدر ملک تاج محمد خان ،پولیس تھانہ تالاش کے ایس ایچ او شاہ فیصل خان ،حسین احمد ،منصور احمد اور ایمل حسن ودیگر بھی موجود تھے ۔وادی تالاش کے مرکزی بازار زیارت تالاش کے انجمن تحفظ تاجران کے صدر ڈاکٹر نور محمد نے مزید کہا کہ تالاش پانچ اضلاع کے گیٹ وے ہونے کیساتھ ہرقسم کی تجارتی شاہراہِ بھی ہے ۔مستقبل میں سی پیک روٹ بھی وادی تالاش سے گزرے گی ۔سنٹرل ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کو ملانے والی واحد راستہ وادی تالاش سے گزرنے کے وجہ ہر قسم کاروبار کیلئے موزوں ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر سے ہر قسم کاروباری افراد کو یہاں کا روخ کرنا چاہیے ۔کیونکہ وادی تالاش کے مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں ہر قسم کی کاروبار ممکن ہے ۔وادی کی سب سے اہم خصوصیت یہاں کا پر امن ماحول ہے ۔وادی تالاش وہ مشہور وادی ہے جہاں سے جنگجو الیگزینڈر بھی گزرا تھا۔وادی تالاش کے مقامی لوگ مہمان نواز اور تعاون کرنے والے ہے ۔شیر پلازہ مین بازار زیارت تالاش میں منعقدہ تقریب کے دوران انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے صدر ڈاکٹر نور محمد نے دیگر مشران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر مروا پیزہ کیفے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔۔