
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نثار کے زیرنگرانی زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر بلامبٹ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
دیر پائین سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 70 لاکھ سے زیادہ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔