سیپڈو کے زیر اہتمام بارودی سرنگوں اور تخفیف اسلحہ پر نوجوانوں کی ایک روزہ ٹریننگ

Spread the love

اسلام آباد()
تنظیم سپیڈو کے زیر اہتمام بارودی سرنگوں اور انسانی ہمدردی کی تخفیف اسلحہ سے متعلق نوجوانوں کی تربیت کیلئے اسلام آباد میں ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ میں چیف ایگزیکٹو سپیڈو رضا شاہ خان ، یوتھ کوآرڈینیٹر حبا خان جبکہ ٹرینر داؤد خٹک نے ملک بھر سے شریک نوجوان رہنماؤں سے سیشن لیا۔
عوامی فائدے کے لیے بارودی سرنگوں، بارودی سرنگوں کی کارروائیوں، اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تخفیف اسلحہ کے بارے میں انمول معلومات فراہم کی گئیں۔ کمیونٹیز پر بارودی سرنگوں کے تباہ کن اثرات اور متعدد معاہدوں اور بین الاقوامی کنونشنوں کے ذریعے ان ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اہمیت پر تفصیلی سیشن ہوئی۔

شرکاء نے SPADO یوتھ نیٹ ورک کے کام کو سراہا اور امید ظاہرکیا کہ ہم اساتذہ، طلباء اور زندگی کے ہر شعبے کو تعلیم دے کر اسے عام آدمی تک پہنچانے کے لیے اسے بڑھانے کیلئے کام کرینگے۔
ٹرینرز نے بتایا کہ آگاہی سیشن ،میڈیا، سوشل میڈیا کے دور میں ایک عام آدمی تک پہنچنا مشکل نہیں لیکن مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اولین فرض ہے کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں۔

شرکاء نے اس بااختیار تربیت کے لیے سپیڈو یوتھ نیٹ ورک پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button