
ثمرباغ (نمائندہ نوائے دیر)جمیعت علماے اسلام ویلج کونسل معیار کے انتخابات مکمل
تفصیلات کے مطابق جمیعت علماے اسلام ویلج کونسل معیار کے کابینہ سازی کے لیے حاجی مظفر شاہ صاحب کے ہجرے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انتخابات کا عمل مکمل جمہوری طریقے سے پورا کر کے مولانا فیاض امیر جبکہ مولانا اظہار علی ویلج کونسل معیار کے جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا ۔دیگر کابینہ میں سرفہرست اعلی مفتی ریاض الرحمان، نائب امیر مفتی مطیع اللہ ، نایب امیر دوم سلطان مھمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری ریحان اللہ، فائنانس سیکرٹری قاری ادریس جبکہ ڈپٹی فائنانس فرید احمد منتخب ہوگئےپریس سیکرٹری قاری امتیاز جبکہ ڈپٹی پریس سیکرٹری کی ذمہ دارہ فرید احمد کو دی گی۔