سوات(بیورورپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد عابد خان کا ڈپٹی کمشنر آفس سوات کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا لگایا اور تمام انتظامی آفیسران کیساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے بریفنگ دی۔ تمام ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران و سب رجسٹرار اور دیگر عملہ نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد عابد خان نے ڈپٹی کمشنر آفس سوات کا دورہ کیا۔ دپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اُن کا استقبال کیا اورڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے ضلع سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مجموعی صورتحال اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد، ضلع سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار و سب رجسٹرار اور دفتر کے عملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سوات نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کے ریونیو اُمور پر بریفنگ دی جس میں سروس ڈیلیوری سنٹرز، پٹوارخانوں اور رجسٹرار کے دفاتر میں ہونے والے انتقالات اور رجسٹریز پر عمل درآمد، ٹیکس کی وصولی اور دیگر اُمور پر تفصیلات فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے بریفنگ میں بتایا کہ لینڈ کمپیوٹرازیشن کا کام85 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور باقی حلقوں کے کمپیوٹرائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے اور ضلع میں سات سروس ڈیلیوری سینٹرز فعال کردئے گئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ دیرینہ زیرالتواء عدالتی کیسز کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری سنٹرز میں جو لوگ انتقالات درج کروانے آتے ہیں اُنکے انتقالات پر آئندہ دورہ پروگرام میں فی الفور عمل کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ادارہ اور عملہ اپنا کام صحیح طریے سے انجام نہیں دیتا تو وہ ادارہ تباہی کی طرف جاتا ہے اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتری اُمور میں کوتاہی اور غفلت، کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہرگز قابل برداشت نہیں ہوگا۔ ایسے سرکاری ملازمیں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اور اُن کو سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اُن کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ عوام بلاججھک اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کے پاس تشریف لائیں۔ ایسا تب ہی ہوگا جب آپ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر تمام عملہ کو کہا کہ آپ کو جہاں پر بھی کوئی مسئلہ ہو تو ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائیں تاکہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام اداروں کی انسپکشن کی ہدایات جاری کئے گئے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام فرائض منصبی ایمانداری اور مستعدی سے سرانجام دینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں دیودار کاپودالگایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔