مفتی فضل غفور کا بونیر کے مسائل پر گفتگو، فوری حل کے لئے حکومتی نمائندوں سے اقدامات کا مطالبہ

Spread the love

جے یو ائی کے ضلعی امیر سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے جنرل سیکرٹری اسرار احمد اور دیگر کے ھمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بونیر ضلع کے مسائل ڈگر ھسپتال پاسپورٹ سی پیک ایکپریس وے یا موٹر وے سے لنک کا زکر کیا ہے اور منسٹر سید فخر جہان باچا چیئر مین ڈیڈاک عبدالکبیر خان اور ایم این اے بیرسٹر گوہر خان سے انکے فوری حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔مفتی فضل عفور نے ڈگر ھسپتال جوڑ ھسپتال کو پچھلی حکومت میں اپ گریڈیشن کے لئے گراکر تاحال تعمیر نہ ہونے سے بونیر کے عوام کو علاج معالجہ کے سلسلے میں درپیش مشکلات سامنے لائے ہیں۔مفتی نے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے بونیر کے بیرون ممالک مقیم اور خواہشمند افراد کے قیمتی وقت خون پسینے کی کمائی ضائع ہونے کا بھی زکر کیا ہے اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی ائی کے منتخب نمائندے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیسری بار حکومت میں ہوکر بھی تاحال بونیر کو سی پیک ایکپریس وے اور موٹر وے سے لنک نہ کرسکے جس سے بونیر کے عوام کو باہر کے اضلاع جانے اور واپس انے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مفتی نے امید لگائی ہے کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سب صحافیوں میں پہلی بار اتفاق اور اپس میں بلا مقابلہ کابینہ تشکیل دینے سے جہاں صحافیوں کے اپنے مسائل حل ہونگے وہاں بونیر کے عوام کی اواز بنکر انکی محرومیوں کو اجاگر کریں گے اور ارباب اقتدار تک آواز پہنچائی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button