لوئیر دیر) تعلیم کے زریعے ہی ترقی ممکن ہے کوالٹی ایجو کیشن کے زریعے ہی معاشرہ کو قابل اور زہین افرادکی فراہمی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی ائیگی ان خیالات کا اظہار پروفیسر بخت زادہ دانش، دی نالج سکول اینڈ کالج خال کے پرنسپل طارق زہین، بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبر عبد الحق، مبارک،تحصیل خال کے چئیر مین اخون زادہ اشفا ق الرحیم، ڈی ای او عدالت خان، ڈی ایس پی محمد نسیم خان ودیگر نے مقامی شادی ہال میں دی نالج سکول اینڈ کالج خال کے 15سال تعلیمی سفر مکمل ہونے پر ری یوین کے بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مذکورہ سکول اینڈ کالج مشینری جزبہ کے تحت کو الٹی تعلیم دیں رہی ہیں اور اب تک اس ادارے سے متعدد طلباء ڈاکٹرز، انجنئرز، اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ افسران فارغ التحصیل ہیں پرنسپل طارق زہین نے کہا کہ اللہ گواہ ہے کہ ان کا مقصد تعلیم کے زریعے پیسہ کمانا نہیں بلکہ ایک مشنری جزبہ کے تحت وہ بچوں کو کو الٹی تعلیم دیں رہے ہیں یتیم اور غریب بچوں کو مفت تعلیم دیں رہے ہیں اس موقع پر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ مزکورہ سکولز اینڈ کالجز کے سابق او رموجودہ طلباء اور مہمانان کو شیلڈ بھی دئے گئے۔۔