دیر پائین: غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد سیل

Spread the love

ڈپٹی کمشنر صاحب دیر پائین کے جناب محمد عارف خان کے ہدایات کے روشنی اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی منیر حلیمز ئی کے نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی سید سردار بادشاہ نے غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس کے خلاف دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے ایک اپریشن کا انعقاد کیا۔اپریشن میں تحصیل ادینزئی کے غیر قانونی ایل پی جی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔کریک ڈاؤن میں کئی ایل پی جی پوائنٹس سیل کر دیے گئے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ان کو دفتر بلایا گیا۔ جن کے خلاف قانون کے مطابق چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button