کلاڈھیر پل کی تکمیل سے ٹریفک مسائل حل ہوں گے، ایس پی ٹریفک

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے زیر تعمیر کلاڈھیر رابطہ پل کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے پل پر کام جلداز جلد مکمل کرنے کی بات کی تاکہ تمام ہیوی ٹریفک تختہ بند روڈ کی طرف کی جائے گی۔ تاکہ مارکیٹ، ہسپتال اور دیگر علاقوں میں آنے جانے والے عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قمبر سٹی سنٹرکے قریب روڈ پارٹیشن کرنے سے ٹریفک جام کا مسلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ ڈرائیور حضرات ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں۔ہماری تمام تر توجہ ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button