سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات ناصر محمود نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کبل کا دورہ کیا ۔سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس نے ڈی پی او سوات کا استقبال کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ انہوں نے پولیس لائنز میں تعینات پولیس افسران سے تعارفی ملاقات کی۔ڈی پی او سوات نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے، مین گیٹ، باؤنڈری والز، واچ ٹاورز کے جائزہ کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر مسجد کے کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس لائن کبل کے جملہ شعبہ جات کا دورہ کیا اور موجود ساز و سامان، آرمز ایمونیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو سرکاری املاک کی حفاظت اور صفائی کے خاص خیال رکھنے اور پولیس جوانوں کی رہائش و آسائش کے لئے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے پولیس لائنز میں سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے مرمتی کام بر وقت کرنے اور سرکاری گاڑیوں کے خاص خیال رکھنے کی سخت ہدایت کی۔قبل ازیں انہوں نے پولیس لائن کبل میں قائم اعجاز شہید پولیس شہداء ہسپتال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف ڈیسکس اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اورموجودعملے کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔