سوات: 16 تا 20 دسمبر 2024 پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر کی سخت نگرانی کی ہدایت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں 16 تا 20 دسمبر 2024 پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائیگی اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پانچ روزہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ لائیو میٹنگ کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، ای پی آئی کوآرڈینیٹر سوات ڈاکٹر لیاقت علی،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی.اجلاس کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انورجمال نے پولیو کیمپین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم دسمبر 2024 کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں مہم کے دوران 325831 گھرانوں میں موجود 482066 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے ڈ پٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکے۔انہوں نے مذید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کو ئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ ر ہ سکے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفسران اس مہم کی نگرانی کرینگے ا نہوں نے ضلع سوات کے عوام سے اپیل کی کہ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا بھی ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button