
سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او سوات ناصر محمود نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تھانہ سیدو شریف، تھانہ کوکارئی, چوکی کوکڑئی اور ضلع سوات اور ضلع بونیر کی باؤنڈری پر قائم کلیل کنڈو چیک پوسٹ کا سرپرائز ویزٹ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، کلیل کنڈو چیک پوسٹ پر دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے والے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعام سے بھی نوازا۔
سرپرائز ویزٹ کے دوران انہوں نےتھانوں میں رکھے گئے تمام رجسٹرات، کرائم چارٹ، حوالات، کمپیوٹرائز ریکارڈ، سی سی ٹی وی کیمرے اور کوت اسلحہ بھی چیک کیا اور محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور احسن اخلاق سے پیش آئیں، عوام الناس کے عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے جائز مسائل بروقت حل کئیں جائیں، عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور تھانے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے تھانوں کی عمارتوں کے مختلف حصوں کا سیکورٹی معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، مزید انہوں نے تھانوں اور چیک پوسٹوں کی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو اپنے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی گیئرز کے استعمال کو یقینی بنانے، دوران ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ رہنے, جرائم کی سد باب کے لیے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کی غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔
۔۔۔۔