سیدو ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد طارق کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈاکٹر اجمل خان کی تعیناتی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں سیدو ڈینٹل کالج سیدوشریف کے پرنسپل ڈاکٹر محمد طارق کو عہدےسےہٹادیاگیا ہے اوران کی جگہ ڈاکٹر اجمل خان کو پرنسپل کے عہدے پر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد طارق کو مبینہ طورپر بدعنوانی اور عہدے ہے غلط استعمال کے الزامات کے باعث عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کے خلاف باقاعدہ دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ڈاکٹر اجمل خان کو ان کی جگہ سیدوڈینٹل کالج سیدوشریف سوات کے نئے پرنسپل تعینات کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button