
اج بمورخہ 2024-12-23 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس نے تحصیل منڈہ میں دفتر کا افتتاح کیا، افتتاحی پروگرام میں ایم پی اے جناب عبید الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر جناب زیشان نجیب، تحصیل چیرمین عنایت اللّٰہ، سابقہ ناظم ہمایون خان ، علاقائی عمائدین، بازار صدر اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ایم پی اے عبید الرحمٰن نے کہا کہ مزکورہ دفتر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، مزکورہ دفتر تحصیل منڈہ کے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔ درخواست، ڈومیسائل وغیرہ کے لئے اب ثمرباغ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دفتر کا مقصد تحصیل منڈہ کے عوام کو سہولیات اور ریلیف دینا ہے۔ تحصیل چیرمین عنایت اللہ صاحب نے کہا کہ مزکورہ دفتر کی وجہ سے عوام کو بہتر سہولیات اور آسانی ملیں گے، منڈہ بازار میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحب کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجاویزات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر زیشان نجیب صاحب نے بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے کام کو سراہا اور عوام کو مخاطب ہو کر کہا کہ دونوں دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہینگے۔