اپر چترال: قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ ایک ساتھ منائی گئی

Spread the love

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اپر چترال میں ایک ساتھ منائی گئی۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی)آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148 ویں اور بانی پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی 75 ویں سالگرہ ایک ساتھ منانے کے عرض پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک کے رہائش گاہ واقع بونی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا اس تقریب کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پارٹی کے بزرگ رہنما پیر جنگ عظیم نے کی۔ بونی سے تعلق رکھنے لیگی کارکنان اس تقریب میں شرکت کی ان میں میکی رحمت عالیم ، سینئر نائب صدر پرویز لال اور سینئر نائب صدر عارف الله کے علاوه دوسرے لیگی اراکین شامل تھے ۔ تقریب میں بانی پاکستان اور بانی مسلم لیگ ن کے سالگرہ کا مشترکہ کیک کاٹے گئے ۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے روح کے ایصال ثواب کے دعا اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے درازی عمر اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر موجود لیگی اراکین یک نکاتی ایجنڈا پر متفق ہوئے کہ بہت جلد تمام تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز یوتھ صدور جنرل سیکرٹریز خواتین صدور جنرل سیکرٹریز اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز سے مشاورت کرکے اپر چترال سے ایک وفد صوبائی قیادت کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور اپنے علاقے کے مسائل ، پارٹی امور اور کارکنان کے تحفظات سے متعلق مرکزی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button