سوات(بیورورپورٹ) لیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے سینئر طلباء کی جانب سے نئے داخل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کااہتمام، ویلکم پارٹی میں سینئر، جونیئر اور نئے داخل ہونے والے طلباء نے کثیر تعدا میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک سربلند خان،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سوات کے اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر خالد، یواس سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک عمیر نیاز، نائب صدر حامد الحق، خضر حیات، جواد، علی وزیر، جہانزیب خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہم انہیں خوش قسمت قرار دیتے ہیں کہ وہ ہزاروں طلباء میں سلیکٹ ہوگئے ہیں لیکن یونیورسٹی میں داخل ہونا بڑی بات نہیں کیونکہ آپ کے والدین نے آپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کچھ امیدیں رکھی ہوئی ہیں جس پر پورا پورا اتر نا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ڈگری حاصل کرنا انسان کا مقصد نہیں ہوتا بلکہ علم اور ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی خدمت بھی انسانیت کی نشانی ہے،اسلئے اپنے پڑھائی پر دھیان دیکر ایک کامیاب اور خوش اخلاق انسان بننے کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ والدین نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اپ انہیں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے، مقررین نے تقریب کے بہترین انتظامات پر یواس سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔