
تیمرگرہ (اسماعیل انجم سے) پاکستان بھر میں اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی کے ادارے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان (سی پی ایس پی) کے کنٹرولر ایکزامینیشن ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یحییٰ پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر نعیم ضیاء کی قیادت میں ہفتے کو ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری کے شعبے کو ایف سی پی ایس ٹریننگ یعنی سپیشلائزشن کیلئے مناسب قرار دینے کے صورت میں منظوری دینا تھا،اس موقع پر انھوں تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آئی سی یو سمیت سرجری کے شعبے کی مختلف یونٹس کا معائنہ کیا، اس موقع پر سی پی ایس پی ٹیم کو تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ، چیف سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بخت سرور ،ایم ایس ڈاکٹر اصغر علی ،ڈاکٹر نجیب، ڈاکٹر لیاقت اور ڈاکٹر وقار عالم نے بریفنگ دی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی ایس پی وفد کے سربراہ ڈاکٹر نعیم ضیاء نے اپنے دورے کو کافی حد تک مفید قرار دیتے ہوئے سرجیکل یونٹس اور آئی سی یو کے وزٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈاکٹر نعیم ضیاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف سی پی ایس کیلئے منظوری کے بعد لوئر دیر میں طب کی دنیا میں ایک انقلاب آئیگا، جہاں پر نہ صرف عوام کو طبی سہولیات گھر کے دہلیز پر میسر ہوسکے گی بلکہ ڈاکٹرز بھی گھر بیٹھے ایف سی پی ایس(سپیشلائزشن) کی ٹریننگ حاصل کرسکیں گے ۔اس موقع پر تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سمیع اللہ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے وفد کے دورے کو میڈیکل کالج کی فعالیت کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ہی عوام اس حوالے سے خوشخبری سنیں گے