
لوئر دیر (احسان اللہ شاکر)
پوسٹ افس تیمرگرہ رشوت کا گڑھ بن گیا،ڈاک مہینوں بعد اپنے مقام تک نہیں پہنچ جاتا، ڈاک خانے میں کرنے والے ملازمین پیسے کی لالچ کی باعث ضروری کاغذات گم جاتے ہیں ذرائع کے مطابق پوسٹ افس تیمرگرہ میں ملازمین کے من مانیاں عروج پر پہنچ گئی جس کی طرف سے جیب گرم کیا جاتا ہے تو ان تک ڈاک بروقت پہنچایا جاتا ہے جبکہ اکثر صارفین ڈاک خانے کی جانب درجنوں چکر لگانے کی باوجود انہیں طرح طرح کی بہانے بناکر ڈاک نہیں مل رہا،ذرائع کے مطابق ڈاک خانے میں کام کرنے والے ملازمین کو جیب گرم کیا جائے تو بروقت اور گھر تک ڈاک پہنچایا جاتا ہے جبکہ ایسے درجنوں صارفین ہے جو کئی کئی دنوں تک تیمرگرہ کے ڈاک خانے میں اپنے ڈاک کا انتظار کرتے کرتے تاریخ بھی گزرجاتا ہے،تیمرگرہ ڈاک خانے پر قابض ملازمین کئی سال سے لوگوں کی ضروری کاغذات کو غائب کرکے ان سے پیسے لینے پر مجبور کیا جارہا ہے،شہریوں نے پوسٹ افس پاکستان کے اعلی حکام سے تیمرگرہ ڈاکخانے کی ملازمین کے خلاف کاروائی اور انہیں ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے