برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کا نسٹ کا دورہ

Spread the love

 

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ ریکٹر نسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے ان کا نسٹ کے مرکزی دفتر میں پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے نسٹ اور برطانیہ کی معروف اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر علم کے تبادلے کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں مؤثر ترقیات کے لئے ممکنہ شراکت داری پر غور کیا۔

اس سے قبل، ہائی کمشنر اور ان کے وفد کے اراکین نے نسٹ کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NSTP) کا دورہ کیا اور مختلف اسٹارٹ اپس، جن میں لرن او بوٹس، اوربٹ ایڈ اور ویرو شامل ہیں، کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ محترمہ جین میریٹ نے ان اختراعی اسٹارٹ اپس کی تعریف کی جو ایجو ٹیک، اسمارٹ ٹیک، انرجی ٹیک جیسے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

بعد ازاں، وفد نے نسٹ اسکول آف انٹردسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز (SINES) کا دورہ کیا، جہاں 10 بین الاقوامی تجربہ گاہیں قائم ہیں۔ انہوں نے نسٹ کے سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز (CEMTECH) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مصنوعی ذہانت، چپ ڈیزائن، وغیرہ کے شعبوں میں مرکز کی نمایاں کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

مجموعی طور پر، اس دورے نے وفد کو یونیورسٹی کی جدید تحقیقاتی صلاحیتوں اور مختلف سائنسی شعبوں میں بین الشعبہ جاتی تعاون پر زور دینے سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button