
لوئر دیر ) ایکسین واپڈا لوئر دیر اسد علی نے کہا ہے کہ لوئر د یر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کیا ہے بجلی چوروں کے سا تھ کوئی رعا یت نہیں کی جا ئیگی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی چور ی قانونی جرم ہے اس لئے کسی کو بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی انھوں نے عوام کو ہدایت کی وہ بجلی کے میٹرزلگوائے اور غیر قا نونی بجلی استعمال کرنے سے گریز کر ے انھوں نے کہا کہ جن صارفین کے زمہ بجلی کے مد میں بقایات ہیں اور فوری ادائیگی کر ے بصورت دیگر ان کے کنکشن کاٹ دئے جائینگے اور ان سے وصولی بھی کیجائیگی انھوں نے کہا کہ وہ بجلی صارفین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے رینگے اور کسی بھی شکایات کی صورت دفتر میں ان سے ملا قات کرسکتے ہیں۔