چیئرمین شیر علی آفریدی کا سنن گوٹ ریسرچ سٹیشن اور ویٹرنری یونیورسٹی سوات کا دورہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لائیو سٹاک، فشریز،کوآپریٹیو و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی نے سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سٹیشن چارباغ سوات کا دورہ کیا اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی و سٹینڈنگ کمیٹی عبید الرحمن، عبدالمنعیم، عدیل اقبال، خالد خان، ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان، ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ محمد اعجاز، وی سی داؤد جان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سربلند خان، ڈائریکٹر عزی خیلی فارم ڈاکٹر اعجاز احمد، سینئر ویٹرنری آفیسر سوات ڈاکٹر سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران شیر علی آفریدی کو سینئر ریسرچ آفیسر انچارج سٹیشن ڈاکٹر نادر خان نے سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سٹیشن چارباغ سوات کے اغراض و مقاصد، کارکردگی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا جبکہ سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سٹیشن چارباغ سوات کے مختلف سیکشن، لیبارٹریز اور مویشیوں کو دی جانے والی خوراک کا معائنہ کیا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لائیو سٹاک، فشریز، کوآپریٹیو و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مویشی پال زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سٹیشن چارباغ سے حاصل ہونے والی پیداوار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سٹیشن چارباغ کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کرینگے اور جتنے بھی مسائل ہیں اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے انہوں نے کہا کہ اس کی ترقی سے علاقے کی ترقی وابستہ ہیں مقامی مویشی پال زمینداروں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ سنن گوٹ کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے بریفنگ میں شیرعلی آفریدی کو سنن گوٹ کسانوں کو ڈسٹری بیوشن عمل کے طریقہ کار سے بھی بتایا گیا شیرعلی آفریدی نے فارم کی کارکردگی میں گہری دلچسپی لی اور فارم کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ فارم کے معیار کو برقرار رکھیں اور علاقے کے زمینداروں کی خدمت بہترین طریقے سے جاری رکھیں بعد ازاں انہوں نے دیگر ممبران کے ہمراہ ننگولئی سوات میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا بھی دورہ کیا دورہ کے موقع پر وی سی داؤد جان نے ان کو اب تک کی پیش رفت اور ترقیاتی کام سے متعلق بریفنگ دی دورہ کے موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے لائیو سٹاک، فشریز، کوآپریٹیو شیر علی آفریدی نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کا اصل مقصد طلبا و طالبات کو جدید تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا اجراء ناگزیر ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مستقل عمارت کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اس مقصد کے لیے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی انہوں نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کو اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے قیام سے نہ صرف اس شعبے میں دلچسپی لینے والے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تحقیق کی سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ منصوبہ لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button